ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / این ٹی پی سی معاملہ:عدالت نے مناسب طریقے سے جانچ نہیں کرنے کے لیے سی بی آئی سے ناراضگی ظاہر کی

این ٹی پی سی معاملہ:عدالت نے مناسب طریقے سے جانچ نہیں کرنے کے لیے سی بی آئی سے ناراضگی ظاہر کی

Mon, 26 Sep 2016 12:07:43    S.O. News Service

 

نئی دہلی، 25؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )این ٹی پی سی کے 2066کروڑ روپے کے ایک ٹھیکہ کو حاصل کرنے کے لیے روس کی ایک کمپنی کی طرف سے مبینہ طور پر رشوت دینے کے معاملے میں ایک عدالت نے سی بی آئی ڈائریکٹر کو آگے کی تحقیقات پر نظر رکھنے کو کہا ہے اور ساتھ ہی ایجنسی کو مناسب طریقے سے جانچ نہیں کرنے کے لیے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔خصوصی سی بی آئی جج برجیش گرگ نے کہاکہ سی بی آئی کے افسر این ٹی پی سی کے سینئر افسران اور بنیادی ڈھانچے پر کابینہ کی کمیٹی کے ارکان کی طرف سے مجرمانہ غفلت یا خطوط کے ناجائز استعمال ہونے کی بات کا پتہ لگانے کے لیے معاملہ میں آگے کی جانچ کے خواہش مند نہیں نظرآتے ۔ایسا لگتا ہے کہ ان سینئر حکام اورلیڈروں کے اونچے رابطہ ہیں اور ہندوستانی حکومت کے کام کاج میں ان کی اچھی خاصی چلتی ہے۔سی بی آئی کی طرف سے دائر چارج شیٹ کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ایجنسی نے این ٹی پی سی کے سینئر افسران اور بنیادی ڈھانچہ پر کابینہ کمیٹی کے ارکان کو بچانے کی کوشش کی ہے۔سی بی آئی ڈائریکٹر کو آگے کی تحقیقات پر نگرانی رکھنے کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے ان کو ایسے کسی افسر کو تفتیش کا کام سونپنے کو کہا ہے جو جوائنٹ ڈائریکٹر کی سطح سے نیچے کا نہیں ہو۔

Share: